تازہ ترین
شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بری

شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بری

وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بری ہوگئے۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ اسپیشل سینٹرل کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا فیصلہ سنایا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر فاروق باجوہ کی جانب سے بریت کی درخواست کی مخالفت کی گئی۔

ایف آئی اے کے پراسکیوٹر نے کہا کہ حمزہ شہباز پر 25 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام عائد ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ کیس آگے چلے، ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے، ان کا ٹرائل مکمل کیا جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے چالان میں ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام نظر آئی، درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیشل سینٹرل کورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت 19 ملزمان کیخلاف شوگر ملز کے ذریعے 25 ارب روپے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران دلائل مکمل ہونے کے بعد کارروائی آج تک ملتوی کردی گئی تھی۔

پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں جس سے ثابت ہو کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے اکاؤنٹس میں کسی بے نامی دارکی جانب سے براہ راست پیسے جمع ہوئے یا نکلوائے گئے ہوں۔

یہ خبر پڑھیئے

چین شام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تین کروڑ یوان کی ہنگامی امداد فراہم کرےگا، چینی وزارت خارجہ

چین غذائی امداد کے جاری منصوبوں پر عمل درآمد کو بھی تیز  کرے گا چینی …

Show Buttons
Hide Buttons