پاکستان نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ کورونا وباء ،جیو پولیٹیکل اور ماحولیاتی آفت کے مختلف بحرانوں سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر مربوط اور موثر اقدامات کئے جائیں۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی معاشی وسماجی کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا کہ غربت نے انسانیت کے لئے شدید مشکلات پیدا کی ہیں اوراس کے بنیادی اسباب میں سماجی اور اقتصادی عدم استحکام، سیاسی اور سلامتی کے مسائل شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے اور جیوپولیٹیکل کشیدگی نے اس عمل کو مزید بگاڑ دیا ہے۔ منیر اکرم نے کہا کہ امیر ممالک نے کورونا وباء سے بحالی کے لئے سترہ ٹریلین ڈالرخرچ کئے۔