تازہ ترین

بابراعظم تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے ایشین بیٹر بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے ایشین بلےباز ہونے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

کپتان بابراعظم نے 251 ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے یہی کارنامہ 262 اننگز جبکہ جاوید میانداد نے 266 اننگز میں یہ سنگ میل حاصل کیا تھا۔ بابراعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف کرائسٹ چرچ میں جاری سہ فریقی سیریز کے چھٹے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 40 گیندوں پر 55 رنز بناکر اعزاز اپنے نام کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان بین الاقوامی کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے 11ویں پاکستانی بلے باز ہیں، انہوں نے 42 ٹیسٹ کی 75 اننگز میں 3 ہزار 122، 92 ون ڈے کی 90 اننگز میں 4 ہزار 664 جبکہ 91 ٹی20 میچز کی 86 اننگز میں 3 ہزار 216 رنز بنا رکھے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں تصویری نمائش

یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں تصویری نمائش

یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں بھارتی مظالم کی عکاسی پر مبنی تصاویر …

Show Buttons
Hide Buttons