قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے ٹیم سے قبل ہی آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔
بابر اعظم میلبرن میں کپتانوں کی پریس کانفرنس کی وجہ سے گزشتہ روز ہی آسٹریلیا روانہ ہوگئے تھے۔ دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے آج آسٹریلیا روانہ ہوگی، قومی کرکٹرز آسٹریلیا روانگی کے لئے کرائسٹ چرچ ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔
پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کرائسٹ چرچ سے برسبین پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل تمام 16 کپتانوں کی پریس کانفرنس آج میلبرن میں شیڈولڈ ہے۔