وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ہفتہ کو اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر خزانہ اسحق ڈار نےکہا کہ وزیراعظم کے مشورے سے فیصلہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کریں گے، اوگرا کی سمری وزارت خزانہ کو ملنے کے بعد میں نے اسے دیکھا ہے۔

سمری میں پیٹرول کی قیمت میں معمولی سی کمی کی اور ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اس سمری پر وزیراعظم شہباز شریف سے مشورے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی اور موجودہ قیمت برقرار رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اوگرا کی سمری پر وزیراعظم سے بھی بات کی اور فیصلہ کیا کہ چاروں مصنوعات کی قیمتیں 31 اکتوبر 2022 تک برقرار رہیں گی۔ انہوں نے کہاکہ پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

شو: ٹرینڈ سیٹر

شو: ٹرینڈ سیٹر

Show Buttons
Hide Buttons