ٹی20 ورلڈ کپ،آخری تین وارم اپ میچز 19 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، پاکستان دوسرا میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گا

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں آخری تین وارم اپ میچز 19 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا اور آخری وارم اپ میچ افغانستان کے خلاف برسبین میں کھیلے گی۔ آئی سی سی کے زیراہتمام ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا رائونڈ آسٹریلیا میں شروع ہو گیا ہے، سپر رائونڈ میں شامل ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچوں کا سلسلہ 19 اکتوبر کو ختم ہوجائے گا اور 19 اکتوبر کو آخری تین وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلا وارم اپ میچ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان برسبین میں کھیلا جائے گا،دوسرا وارم اپ میچ بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان جبکہ تیسرا اور آخری وارم اپ میچ نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے زیراہتمام ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر کل جماعتی کانفرنس طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی

وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) طلب …

Show Buttons
Hide Buttons