تازہ ترین

برطانیہ میں نئے وزیرِ خزانہ کے نئے اقدامات

برطانیہ میں نئے وزیرِ خزانہ کے نئے اقدامات، جیریمی ہنٹ نے منی بجٹ میں ٹیکس کٹوتیوں کے تقریباً تمام منصوبے ختم کردیے۔ ٹیکس کی شرح 20 فیصد برقرار رہے گی۔

انرجی پرائز گارنٹی اسکیم کا دورانیہ بھی محدود کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اسکیم اب دو برس کی بجائے صرف آئندہ برس اپریل تک چلے گی۔ نئے وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نے ہنگامی اعلامیے میں کہا کہ برطانیہ آنے والے غیر ملکیوں کیلئے وی اے ٹی فری شاپنگ کا منصوبہ بھی ختم  کر دیا گیا ہے اور  الکوحل پر ڈیوٹی منجمند کرنے کا فیصلہ بھی ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے اقدامات سے حکومت کو 32 بلین پاؤنڈ ملیں گے۔

واضح رہے کہ معاشی تنازعات کے باعث وزیر اعظم لز ٹرس نے اپنے قریبی ساتھی کاسی کوارٹنگ کو وزارتِ خزانہ کے عہدے سے ہٹا کر جیرمی ہنٹ کو مقرر کیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

دسویں ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کل سے آستانہ میں شروع ہو گی

دسویں ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کل سے آستانہ میں شروع ہو گی

کرغستان کے شہر آستانہ میں کل سے شروع ہونے والی دسویں ایشین Indoor Athletics Championship …

Show Buttons
Hide Buttons