کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کےمطابق کوئٹہ کے علاقے خاران میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ فورسز کے آپریشن میں اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جب کہ دہشتگردوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔