تازہ ترین

کور کمانڈرز کانفرنس نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد کا اظہار

کور کمانڈرز نے ملک کے نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی ار کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 252ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ شرکاء نے موجودہ اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جامع جائزہ لیا۔

انہوں نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے تمام خطرات کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ فورم نے پاکستان کے مضبوط نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر اور ملک کے اسٹریٹجک اثاثوں سے متعلق سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ہتھیار رکھنے والا ملک ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا فلپائن کی جانب سے چین کے ہوانگ یئن جزیرے کے پانیوں میں غیر قانونی داخلے پر بیان

فلپائن بیورو آف فشریز اینڈ ایکویٹک ریسورسز  کے تین بحری جہاز چین کی جانب سے …

Show Buttons
Hide Buttons