تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈکپ؛ آئرلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

ٹی20 ورلڈکپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے ساتویں میچ میں آئرلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، مائیکل جونز نے 55 گیندوں پر 86 رنز اسکور کیے، انکی اننگز میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

دیگر بیٹرز میں میتھیو کراس 28، کپتان رچی بیرنگٹن 37 اور مائیکل لیسک 17 رنز بناکر نمایاں رہے، آئرش بالرز کی جانب سے کرٹس کیمفر نے 2 جبکہ جوش لٹل اور مارک ایڈائیر نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا تاہم کرٹس کیمفر کی جارحانہ 32 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز نے آئرش ٹیم کیلئے ہدف آسان بنادیا، انہوں نے 7  چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ آئرش ٹیم کے جارج ڈوکرل نے 27 گیندوں پر 39، کپتان اینڈی بالبرنی 14، پال اسٹرلنگ 8 اور لورکن ٹکر 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسکاٹش بالرز کی جانب سے مارک واٹ، بریڈ وہیل اور مارک لیسک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons