تازہ ترین

ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارت اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں

ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارت اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال باقر عبداللہ نے کہا کہ ایتھوپیا چونکہ افریقی ممالک کےلئے گزرگاہ ہے اس لئے پاکستانی سرمایہ کاروں کویہاں یورپی منڈی کے مقابلے میں زیادہ مواقع حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کو ایتھوپیا میں سستی بجلی ملے گی۔ سفیر نے کہا کہ ایتھوپیا کی حکومت پاکستان کے ساتھ ایک مشترکہ تجارتی معاہدہ کرنے جارہی ہے اس کے علاوہ ایتھوپین ایئرلائنز کی پاکستان کے لئے پروازیں شروع کرنے کے لئے اگلے ماہ ایک اور معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، قمر زمان کائرہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا …

Show Buttons
Hide Buttons