چینی حکمران پارٹی کا ایک بنیادی فرض یہ ہے کہ عوام کو فائدہ پہنچایا جائے۔ شی چن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس میں اپنی رپورٹ میں کہا کہ”ملک عوام کا ہے اور عوام ہی ملک ہے”

یاد رہے کہ 2012 میں شی چن پھنگ نے غربت کے خاتمے کی مہم چلانے کا اعلان کیا۔ اس کے تحت چین میں انسانی تاریخ میں غربت کی روک تھام کے میدان میں سب سے بڑِی اور سخت جنگ شروع ہوئی۔ مجموعی طور پر 500،000 سے زیادہ اہلکاروں کو غریب دیہاتوں میں پارٹی کمیٹی کے سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دینے کے لئے بھیجا گیا، اور 3 ملین سے زیادہ اہلکار غربت کا شکار ہونے والوں کی مدد کے لئے چین کے مختلف دیہات میں گئے۔

بالآخر سنہ 2020 میں چینی قوم کو درپیش مطلق غربت کا مسئلہ تاریخی طور پر اختتام کو پہنچا۔ چین نے اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے میں طے شدہ تحفیف غربت کا ہدف مقررہ وقت سے 10 سال قبل حاصل کر لیا ہے۔

عام لوگوں کو اچھی زندگی فراہم کرنا کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا کلیدی مقصد ہے۔ 2021 کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ دس سالوں میں ملک میں لوگوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی میں 78.0 فیصد کا اضافہ ہوا ہے. آج کا چین، جس نے دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی نظام، فلاح بہبود کا نظام اور طبی و صحت کا نظام بنایا ہے، دنیا کے سب سے زیادہ محفوظ ممالک میں سے ایک ہے، اور مشترکہ خوشحالی کی ایک خوبصورت مثال بن کر دنیا کے سامنے آیا ہے۔