تازہ ترین
چائنا پاکستان ڈیجیٹل راہداری کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کو فروغ ملے گا، معین الحق

چائنا پاکستان ڈیجیٹل راہداری کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کو فروغ ملے گا، معین الحق

چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے چائنا پاکستان ڈیجیٹل راہداری سمیت 3 نئی راہداریوں کے آغاز پر اتفاق کیا ہے جس سے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے چینی ویب سائٹ چائنا اکنامک نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں ہنر اور انسانی وسائل کا ذخیرہ موجود ہے اور پاکستان کے لیے آئی ٹی پر مبنی سائنس اور ٹیکنالوجی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سافٹ ویئر کی ترقی کے حوالے سے چین کے لیے مدد کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگا اور اس لیے دونوں ممالک آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں سافٹ ویئر تیار کرنے کے سلسلے میں پاکستان میں تربیتی مراکز قائم کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے حال ہی میں 3 نئے کوریڈور شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے جن میں سے ایک چین پاکستان گرین کوریڈور ہے جس میں زراعت، غذائی تحفظ اور ماحول دوست اقدامات پر توجہ دی جائے گی، دوسرا چائنا پاکستان ہیلتھ کوریڈور ہے جس سے پاکستان کو طبی شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور تیسرا چائنا پاکستان ڈیجیٹل کوریڈور ہے جو پاکستان کی آئی ٹی کی صنعت کو فروغ دے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

Show Buttons
Hide Buttons