تازہ ترین
الیکشن کمیشن فیصلے کے بعدعوام عمران خان کا ساتھ نہیں دیں گے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

الیکشن کمیشن فیصلے کے بعدعوام عمران خان کا ساتھ نہیں دیں گے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی گذشتہ رات سے اپنے خلاف فیصلے کی صورت میں احتجاج کیلئے کال اپنے کارکنان اورعوام کو باہر لانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی تھی،الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد میڈیا اورسوشل میڈیا پرکال دی گئی۔

جمعہ کو عمران خان کے بیان پراپنے ردعمل میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عوامی ریسپانس اعداد وشمارکی صورت حاضر ہے۔کسی بھی شہر سے 30/40 سے زیادہ افراد باہر نہیں نکلے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب، احتجاج تو کب کا ختم ہوچکا؛ آپ کس کو کہہ رہے ہیں کہ احتجاج ختم کردو،آپ کا لانگ مارچ جہاد نہیں، ایک چور کا چوری کی سزا سے بچنے کا واویلا ہوگا۔خان صاحب، الیکشن کمیشن فیصلے کے بعدعوام آپکی چوری میں آپکا ساتھ نہیں دیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ایک دن ضرور رنگ لائے گی:گورنرپنجاب

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ایک دن ضرور رنگ لائے گی:گورنرپنجاب

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے یہاں الحمرا آرٹ کونسل لاہور میں محکمہ اطلاعات پنجاب …

Show Buttons
Hide Buttons