ترکی: او آئی سی وزراء اطلاعات کانفرنس کا 12 واں اجلاس استنبول میں شروع

ترکی: او آئی سی وزراء اطلاعات کانفرنس کا 12 واں اجلاس استنبول میں شروع

او آئی سی وزراءاطلاعات کانفرنس کا 12 واں اجلاس استنبول میں شروع ہوگیا۔ ہفتہ کو او آئی سی وزرائے اطلاعات کانفرنس کے 12 ویں اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سمیت 57 رکن ممالک کے وزراءاطلاعات اور اعلیٰ سطحی نمائندے شریک ہیں۔

کانفرنس کے شرکاءمسلم دنیا میں میڈیا، کمیونیکیشن اور اطلاعات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع ”سچ کے دور کے بعد غلط معلومات اور اسلامو فوبیا سے نمٹنا“ ہے۔

کانفرنس میں اطلاعات کے مختلف شعبوں میں او آئی سی کے کردار پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ او آئی سی کی وزراءاطلاعات کانفرنس میں فلسطین اور القدس شریف سمیت افریقی او آئی سی رکن ممالک کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔

کانفرنس میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے میں او آئی سی کے کردار، اسلام کی درست تصویر پیش کرنے اور میڈیا کے حلقوں میں انتہاءپسندی و دہشت گردی سے بچنے کے حوالے سے امور پر غور کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اپنے خطاب میں اسلامو فوبیا اور ڈس انفارمیشن کے تدارک کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کریں گی۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

Show Buttons
Hide Buttons