تازہ ترین
کراچی میں دینگی وائرس کے وار جاری، سینکڑوں نئے ڈینگی کیسز رپورٹ

کراچی میں دینگی وائرس کے وار جاری، سینکڑوں نئے ڈینگی کیسز رپورٹ

کراچی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، ایک روز میں 200 کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 199 نئے کیسز سامنے آئے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ضلع کورنگی میں 67 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع شرقی میں51، ضلع وسطی میں 29، ضلع کیماڑی میں 19، ضلع جنوبی میں 18، ضلع غربی میں 9 اور ضلع کیماڑی میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 53 ہوگئی جن میں سے 47 کا تعلق کراچی سے ہے۔ رواں برس کراچی میں ڈینگی کے 13 ہزار 277 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ بھر میں رواں سال میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 16 ہزار 888 ریکارڈ کی گئی۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

Show Buttons
Hide Buttons