وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پوری پاکستانی قوم اور حکومت کی جانب سے چین کے صدر شی جن پھنگ کو تیسری مدت کے لیے کانگریس پارٹی چین(سی پی سی) کے جنرل سیکرٹری کے طور پر دوبارہ انتخاب پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ انتخاب چین کے عوام کی خدمت کے لیے شی جن پنگ کی دانشمندانہ قیادت اور غیر متزلزل لگن کو ایک شاندار خراج تحسین کا عکاس ہے۔