تازہ ترین

پاکستان اور چین کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات ہیں جن میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاک چین اقتصادی راہداری پر کامیاب عملدرآمد کے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ مقامی معیشت میں بہتری لانے اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وفاقی وزیر نے اقتصادی چیلنجز اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو اجاگر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اقتصادی اور مالیاتی استحکام کو بحال کیا جائیگا۔

انہوں نے چینی قیادت کی طرف سے متاثرین سیلاب کیلئے امداد اور پاکستان کو دو ارب 24 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ سہولت دینے کے فیصلے کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات ہیں جن میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔اس موقع پر چین کے سفیر نے پاکستان کیلئے اپنے ملک کی طرف سے تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور پاکستان میں چینی کمپنیوں اور سہولیات فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلئے چین کی حکومت کی طرف سے مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔

یہ خبر پڑھیئے

ماسکو میں “شاہراہ ریشم کا رشتہ “نامی چینی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام کی نمائش کا آغاز

بیلٹ اینڈ روڈ” ممالک کیلئے چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے تیار کردہ “شاہراہ ریشم …

Show Buttons
Hide Buttons