چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چین کے صدر شی جن پھنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کےمسلسل تیسری بار سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین ترقی اور خوشحالی کی بےمثال منازل طے کر رہا ہے اور پاکستانی عوام اور قیادت چین کے ساتھ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پاکستانی قیادت چینی صدر کے ساتھ ملکر پاک چین جامع سٹریٹجک شراکت دارنہ تعلقات کو فروغ دینے اور دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کی خواہاں ہے۔