تازہ ترین
پاکستانی شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر نے ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت لیا

پاکستانی شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر نے ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت لیا

پاکستان کے غلام مصطفیٰ بشیر (جی ایم) بشیر نے ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

پاکستانی شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر نے ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت لیا، 25میٹر ریپیڈ فائر پسٹل میں ان کی تیسری پوزیشن رہی۔ وہ ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

جی ایم بشیر نے پہلے راؤنڈ میں 584 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ رینکنگ راؤنڈ میں پاکستانی شوٹر نے دوسری اور میڈل راؤنڈ میں تیسری پوزیشن لی۔

 ورلڈ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن کے ساتھ انہوں نے اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے سری لنکا کی آزادی کی تقریبات کے موقع پر …

Show Buttons
Hide Buttons