23 اکتوبر کو شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے جنرل سکریٹری کم جونگ ان، ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جنرل سکریٹری نگوین فو ٹرونگ، لاؤ پیپلز انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری تھونگلون اور کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اول سکریٹری اور صدر مملکت ڈیاس کینیل نے جناب شی جن پھنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا جنرل سکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغامات اور خطوط بھیجے۔
