صدر و وزیراعظم کا صحافی ارشد شریف کی المناک موت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے صحافی ارشد شریف کی المناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ ارشد شریف کا انتقال صحافت اور پاکستان کا بہت بڑا نقصان ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نےٹیلی فون پر صحافی ارشد شریف کی والدہ سے ان کےبیٹےکی المناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

وزیر اطلاعات نےانہیں نیروبی سے اس حادثے کےبارے میں اب تک حاصل ہونے والی معلومات سےآگاہ کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی موت کے پس پردہ وجوہات کو جاننے کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کینیا کی طرف سے ارشد شریف کی موت کے بارے میں حاصل ہونے والی معلومات سوگوار خاندان کو فراہم کی جائیں گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم کینیا کی حکومت اورمتعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا ہمیں اس حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔ دریں اثناء پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمن اور وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے معروف صحافی ارشد شریف کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس سے قبل ارشد شریف کی اہلیہ نے ایک ٹویٹ میں تصدیق کی تھی کہ ان کے شوہر کو کینیا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

Show Buttons
Hide Buttons