برطانوی پروڈیوسر اور سابق وزیرعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی نئی فلم نے بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔
فلم کی پروڈیوسر اور رائٹر جمائمہ کی کامیڈی فلم ’واٹس لوَ گوٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کو روم فلم فیسٹیول میں بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ جمائمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ہم نے روم فلم فیسٹیول میں اپنی فلم What’s Love Got To Do With It کے لیے بہترین کامیڈی کا ایوارڈ جیتا ہے، جسے میں نے لکھا اور پروڈیوس کیا‘۔
یاد رہے کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی مذکورہ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھی ہالی ووڈ میں انٹری دی ہے، فلم اگلے سال جنوری میں بین الاقوامی سطح پر ریلیز کی جائے گی۔