پاکستان اور ایران کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور ایران کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے او آئی سی وزرا ئے ااطلاعات کانفرنس کے موقع پر ایران کے وزیر ثقافت محمد مہدی اسماعیلی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور عوام کی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم اور وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے ثقافتی اور مذہبی رشتے سے جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے، ایران کے فلم ساز پاکستان میں فلم انڈسٹری کیلئے حکومت کی جانب سے دی گئی مراعات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 2022 کے بجٹ میں فلم انڈسٹری، ثقافت اور سیاحت کے شعبہ پر ٹیکس ختم کردیا ہے، غیرملکی فلم سازوں کو مقامی سطح پر فلم اور ڈرامہ کے مشترکہ منصوبوں میں ری بیٹ دیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے تناظر میں پاکستانی قوم کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی وزیر ثقافت نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اطلاعات اور فن و ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

Show Buttons
Hide Buttons