بھارت بھر میں ذات پات کی بنیاد پر ہونے والے امتیازی سلوک اور تشدد سے دل برداشتہ ہو کر راجستان کے تقریباً دو سو افراد کے ایک گروپ نے بدھ مت مذہب قبول کرلیا۔
بدھ مت قبول کرنے والے ایک شخص راجیندرا نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں مندروں اور عبادت گاہوں میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی اس لئے ان کے پاس ایسے مذہب کی پیروی کرنے کا کوئی جواز نہیں جس میں انہیں ہندو نہیں سمجھا جاتا۔