پاکستان اور اقوام متحدہ نے پائیدار ترقیاتی تعاون کے پانچ سالہ فریم ورک پر دستخط کر دیے

پاکستان اور اقوام متحدہ نے پائیدار ترقیاتی تعاون کے پانچ سالہ فریم ورک پر دستخط کر دیے

پاکستان اور اقوام متحدہ نے پائیدار ترقیاتی تعاون فریم ورک 2023 تا 2027 پر دستخط کردیے، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز نے پاکستان کی جانب سے فریم ورک پر دستخط کئے جبکہ اقوام متحدہ کی نمائندگی ریذیڈنٹ اینڈ ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس نے کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہاکہ وزارت اقتصادی امور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے اقوام متحدہ کی حمایت اور سیلاب کی امداد اور بچاؤ کی کوششوں کے دوران مسلسل تعاون پر اقوام متحدہ کی شکر گزار ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر ملک میں لوگوں کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کے لئے قومی ترقی کی ترجیحات میں دیرپا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ اینڈ ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر نے عالمی ادارے کی جانب سے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہاکہ مو سمیاتی تبدیلی، بنیادی سماجی خدمات کی فراہمی اور سبز اور پائیدار اقتصادی ترقی نئے فریم ورک کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی تعاون کا فریم ورک پانچ ترجیحی نتائج کو آگے بڑھاتا ہے جن میں بنیادی سماجی خدمات، صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانا، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات، پائیدار جامع اقتصادی ترقی و گورننس شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہماری شراکت داری میں آگے بڑھنے کے لئے فریم ورک ناگزیر ہے، یہ فریم ورک پاکستان کے لئے ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے حصول میں مددگارثابت ہوگا۔

یہ خبر پڑھیئے

سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے معیار اور طوالت میں اضافے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ

وفاقی وزیر ِخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت معاشی شرح نمو میں اضافے …

Show Buttons
Hide Buttons