چین نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے پاکستان کو اپنی گرے لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ اس سے پاکستان کی جانب سے گزشتہ پانچ سال کے دوران مشکلات کے باوجود رقوم کی غیرقانونی ترسیل اور دہشت گردی کے لئے رقوم کی فراہمی کے خلاف نظام بہتر کرنے کے سیاسی عزم کی عالمی حمایت اور اعتراف ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی سطح پر انسداد دہشت گردی کیلئے تعاون بڑھانے اور عالمی مالیاتی نظام کی سلامتی کے تحفظ کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کا خواہاں ہے۔