پاک فوج نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے حکومت کو خط لکھ دیا۔
جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کی جانب سے حکو مت کو ارشد شریف کے قتل کے معاملے کی مکمل تحقیقات کے لئے خط لکھا گیا ہے۔ جی ایچ کیو کی جانب سے خط میں ارشد شریف کے معاملے پر کمیشن بنانے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کا الزام اداروں پر لگانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔
واضح رہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے فوری جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا مسترد کردی ہے جب کہ وزیراعظم نے اس معاملے پر تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔