تازہ ترین
صدر مملکت وخاتون اول کی مقتول صحافی ارشد شریف کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

صدر مملکت وخاتون اول کی مقتول صحافی ارشد شریف کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی او ر ان کی اہلیہ ثمینہ عارف علوی مقتول صحافی ارشد شریف کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ارشد شریف کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے ارشد شریف کے خاندان کے ممبران سے اظہار افسوس اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی

انہوں نے کہا کہ آزاد صحافت کیلئے مرحوم ارشد شریف کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، ارشد شریف تحقیق اور حقائق کے ساتھ بلاخوف اپنی رائے کا اظہار کرتے تھے ۔ صدر مملکت نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین ، لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

یہ خبر پڑھیئے

تیسرے چین-جرمنی اعلیٰ سطحی مالیاتی مذاکرات کا انعقاد

تیسرے چین-جرمنی اعلیٰ سطحی مالیاتی مذاکرات جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہوئے۔ چینی ریاستی …

Show Buttons
Hide Buttons