یوکرین نے بیرون ملک پناہ لینے والے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ سردیوں کی آمد کے پیش نظر وہیں قیام کریں۔
نائب وزیراعظم Iryna-Vereshchuk نے ایک انٹرویومیں کہاکہ وہ یوکرین واپسی کے لئے موسم بہارکی آمدکا انتظار کریں۔یوکرین کا کہناہے کہ روسی حملوں کے باعث اس کابجلی کا چالیس فیصد نظام متاثر ہواہے۔ روسی حملوں کے بعد سے ملک بھرمیں دس لاکھ سے زیادہ افرادبجلی کے بغیررہ رہے ہیں۔