تازہ ترین

برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کا بیسل اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

انگلینڈ کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اینڈی مرے سوئس انڈورزبیسل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ انہوں نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں حریف روسی ٹینس کھلاڑی رومن سیفیولن کو شکست دی۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام سوئس انڈورز بیسل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سوئٹزرلینڈ کے شہر بیسل میں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں انگلینڈ کے اینڈی مرے نے ایونٹ کے لئے کوالیفائی کرنے والے روسی کھلاڑی رومن سیفیولن کو 7-6 (7-5)، 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

سابق عالمی نمبر ایک اور 35 سالہ برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ سپین کے روبرٹو بوٹیسٹا اگٹ سے ہوگا۔

یہ خبر پڑھیئے

نومبر میں چین میں صارفی قیمتوں میں سال بہ سال 0.5 فیصد کمی

 چین کے قومی ادارہ  شماریات کے مطابق نومبر 2023 میں چین میں صارفی قیمتوں میں …

Show Buttons
Hide Buttons