چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے رشی سُونَک کو برطانیہ کی وزارت عظمیٰ سنبھالنے پر تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
چینی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ چین اور برطانیہ، دونوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور دنیا کی بڑی معیشتیں ہیں جن کے بیشتر مفادات مشترک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین دوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی میں پیشرفت کیلئے برطانیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچایا جا سکے اور عالمی امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔