آئی سی سی کی ٹی ٹونٹی کی رینکنگ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پوزیشن میں تنزلی، جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے ریٹنگ پوائنٹس میں بھی کمی آگئی۔
تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بابر اعظم کے پوائنٹس 808 سے کم ہو کر 799 ہو گئے، جس کے نتیجے میں وہ تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں تاہم ان کے ریٹنگ پوائنٹس 861 سے کم ہو کر 849 ہو چکے ہیں۔ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی 15ویں سے 9ویں نمبر پر آگئے ہیں۔