تازہ ترین

بھارت کشمیر میں بڑے پیمانے پر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے، قمر زمان کائرہ

امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے ان کے حق خودارادیت کو یقینی بنایا جائے۔

وہ آج (بدھ) اسلام آباد میں کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں کے ساتھ نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ قمر زمان کائرہ نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرے۔ پانچ اگست 2019ء کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات واپس لے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے-

اس موقع پر کشمیری رہنماء باسط خان نے کہا کہ وزارت دفاع وزارت خارجہ وزارت داخلہ اور دوسرے متعلقہ اداروں کے تعاون سے ایک ذیلی کمیٹی قائم کی جائے گی تاکہ اقوام متحدہ میں ایک مشترکہ آواز اٹھائی جا سکے۔محمد احمد شیخ متین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے دوسرے رہنمائوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔انہوں نے عہد کیا کہ کشمیری عوام اپنے حق کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں تصویری نمائش

یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں تصویری نمائش

یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں بھارتی مظالم کی عکاسی پر مبنی تصاویر …

Show Buttons
Hide Buttons