وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات

وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی، عوامی امور اور قومی ورثہ و ثقافت انجینئر امیر مقام سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافین نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا ہے کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جو علاقائی تعاون کے باہمی وژن کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں برادر ممالک کے درمیان اسے مزید فروغ دینے کے بہت سے امکانات موجود ہیں،، دونوں ممالک کی تاجر برادری تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے کے مواقع تلاش کرکے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ قازقستان وسطی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت ہے، اس لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور ترقی کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔انجینئر امیر مقام نے ثقافت کے شعبے میں تعلقات کی اہمیت اور دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ تعاون پر زور دیا۔قازقستان کے سفیر یرژان کستافین نے پرتپاک استقبال پر وزیر اعظم کے مشیر کو سراہتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے یکجہتی کا اظہار کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

Show Buttons
Hide Buttons