تازہ ترین
استور مارخور کے شکار کا لائسنس جاری، تاریخ کی سب بڑی بولی لگ گئی

استور مارخور کے شکار کا لائسنس جاری، تاریخ کی سب بڑی بولی لگ گئی

گلگت بلتستان میں ‘استور مارخور’ کے شکار کا لائسنس جاری کر دیا گیا۔ نیلامی میں مقامی، ملکی اور غیر ملکی آؤٹ فٹرز نےحصہ لیا۔

محکمہ جنگلی حیات کے ترجمان کے مطابق استور مارخور کے شکار کیلئے گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگائی گئی جس کی قیمت 3کروڑ 71لاکھ 86ہزار  روپے ہے۔ ترجمان کے مطابق شکار سے حاصل آمدنی کا 85 فیصد حصہ شکارکے مقام سے ملحقہ کمیونٹی کو دیا جاتا ہے جب کہ 15 فیصد حصہ قومی خزانےمیں جمع ہوتا ہے۔ گلگت میں ٹرافی ہنٹنگ لائسنس کی نیلامی میں مقامی، ملکی اور غیر ملکی آؤٹ فٹرز نےحصہ لیا۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

Show Buttons
Hide Buttons