روس نے برطانیہ پر گیس پائپ لائن دھماکوں کا الزام عائد کردیا

روس نے برطانیہ پر گیس پائپ لائن دھماکوں کا الزام عائد کردیا

روس نے یورپ کوگیس فراہم کرنے والی نارڈ اسٹریم پائپ لائن میں دھماکوں کا الزام برطانیہ پر عائد کردیا۔

روسی خبرایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع نے نارڈاسٹریم پائپ لائن دھماکوں میں برطانیہ کے ملوث ہونےکا الزام لگایا اور ان حملوں کو ’دہشت گردی‘ قرار دیا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ نارڈاسٹریم گیس پائپ لائن دھماکوں میں برطانوی بحریہ کے ماہرین ملوث ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق برطانوی رائل نیوی نے حملے کی منصوبہ بندی، سپورٹ اور عملدرآمد میں حصہ لیا۔ دوسری جانب برطانیہ نے دھماکوں میں برطانوی بحریہ کے ملوث ہونے کا روسی الزام مسترد کردیا۔

برطانوی وزارت دفاع کا کہنا تھاکہ دھماکوں میں برطانوی بحری اہلکاروں کے ملوث ہونے کا روسی الزام غلط ہے، یوکرین پر غیرقانونی حملے سے توجہ ہٹانے کیلئے روس ایسے غلط دعوے کررہا ہے۔ خیال رہے کہ بحیرہ بالٹک میں روس سے یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں میں 26 ستمبر کو دھماکے ہوئے تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

Show Buttons
Hide Buttons