آج (سوموار) دنیا بھر میں شہروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔
رواں برس اس دن کا موضوع ہے عالمی سطح تک پہنچنے کیلئے مقامی سطح پر کام کریں اقوام متحدہ کے تحت یہ دن 2013 سے منایا جارہا ہے جس کا مقصد شہروں کے پھیلنے کے بارے میں عالمی برادری میں آگاہی پیدا کرنا یا اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے تعاون کو فروغ دینا اور پائیدار شہری ترقی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔