فلپائن، طوفان کے نتیجے میں ہلکتوں کی تعداد بڑھ کر 100 ہو گئی

فلپائن میں طوفان نالگے کے نتیجے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے انسانی ہلاکتوں کی تعددا بڑھ کر 100 ہو گئی۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلپائن میں رواں سال آنے والے تباہ کن طوفانوں میں ایک طوفان ہے جس میں اب تک 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ پہاڑوں سے مٹی کے تودے گرنے سے متاثرہ پہاڑی گاؤں میں درجنوں افراد لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں 53 کا تعلق بانگسامورو خودمختار علاقے کے ماگوئندانو سے تھا جو کہ نالگے طوفان نلگے سے ہونے والی شدید بارشوں کے باعث ڈوب گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شدید بارش کے نتیجے میں پہاڑوں سے مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے63 افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری اعداد و شمار میں زیادہ تر وہ لوگ شامل نہیں ہیں جو کوسیونگ گاؤںمیں بڑے مٹی کے تودے کے باعث لاپتہ ہوئے ہیں بلکہ خدشہ کیا جا رہا ہے کہ مٹی کے تودے سے کئی خاندان دب چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریکسیو اہلکاروں نے طوفان ختم ہونے کے بعد اپنا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ فلپائن میں 200 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں طوفان کے باعث منسوخ کر دی گئیں ،دارالحکومت منیلا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو مختصر طور پر بند کر دیا گیا، جس سے ہزاروں مسافر ہوائی اڈے پر پھنس گئے۔

یہ خبر پڑھیئے

زیمبیا کے صدر کا چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو

دس  سے سولہ ستمبر تک زیمبیا کے صدر ہاکائندے ہیچلیما نے چین کا سرکاری دورہ …

Show Buttons
Hide Buttons