تازہ ترین
وزیراعظم شہباز شریف آج بڑے کسان پیکج کا اعلان کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج بڑے کسان پیکج کا اعلان کریں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (پیر کو) بڑے کسان پیکج کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں زراعت اور کسانوں کے روزگار کی بحالی کے لئے خصوصی پیکج تیار کرایا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت فوڈ سکیورٹی اور خزانہ کی مشاورت سے کسان پیکج تیار کیا گیا۔ کسانوں کے لئے گندم کے بیج کی مفت فراہمی کا بڑا پروگرام بھی شروع کرنے کا اعلان ہوگا۔

کھاد (ڈی اے پی) کی قیمت میں کمی اور یوریا کی وافر مقدار میں ملک میں دستیابی کے اقدامات کا اعلان بھی پیکج میں شامل ہے۔ ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی سے چلانے کے بڑے پروگرام کا آغاز، بجلی بلوں میں اقساط بھی پیکج کا حصہ ہیں۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں اور بے زمین ہاریوں کے لئے زرعی اور بلاسود قرضوں کی فراہمی کا اعلان بھی ہوگا۔ ٹریکٹر کی درآمد اور زرعی مشینری پر خصوصی رعایتی اقدامات کا اعلان ہوگا۔

وزیراعظم سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر صوبوں کی اضافی ضروریات پوری کرنے کے لئے گندم کی درآمد کے حوالہ سے بھی خصوصی اعلان کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے سری لنکا کی آزادی کی تقریبات کے موقع پر …

Show Buttons
Hide Buttons