التواء کے شکار تمام ترقیاتی منصوبے بحال کئے جا رہے ہیں، وزیر توانائی

وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ گزشتہ چار برس کے دوران سرد خانے میں ڈالے گئے تمام ترقیاتی منصوبوں کو بحال کر دیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں 220 کلو واٹ کے لالیاں گرڈ سٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 775 میگا واٹ کے کروٹ پن بجلی گھر منصوبے پر کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے جبکہ 1320 میگاواٹ کے شنگھائی تھر کوئلے کا منصوبہ بھی جلد شروع کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی ترسیلی کمپنی نے ایک ہزار ارب روپے کی لاگت سے تمام صوبوں میں مختلف منصوبوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شو: ٹرینڈ سیٹر

شو: ٹرینڈ سیٹر

Show Buttons
Hide Buttons