تازہ ترین
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 185 رنز کا ہدف دیا تاہم بارش کے باعث بنگلا دیش کو اب 16 اوورز میں 151 رنز بنانے ہوں گے۔

ایڈیلیڈ میں جارحانہ انداز میں ہدف کا تعاقب کرنے والی بنگلادیش کی ٹیم نے 7 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 66 رنز بنا لیے ہیں۔ اس دوران تیز بارش ہو جانے کے باعث میچ روک دیا گیا تھا۔ لٹن داس 59 اور نجم الحسین 7 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بھارت نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 184 رنز بنائے۔ بھارت کے ویرات کوہلی 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کے ایل راہول 50 اور سوریاکمار یادیو نے 30 رنز بنائے۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر

30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی  صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …

Show Buttons
Hide Buttons