آئندہ عام انتخابات آئین کے مطابق وقت پر ہوں گے: امیر مقام

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی ورثہ اور ثقافت انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت معیشت کے استحکام کے لئے سخت جدوجہد کر رہی ہے۔

انہوں نے لاہور میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات آئین کے مطابق وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین سے کہا کہ وہ احتجاج اور لانگ مارچ کی سیاست ترک کر کے آئندہ سال انتخابات کا انتظار کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک حساس ریاستی ادارے کو بدنام کر رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی صدر شی جن پھنگ کا شنگھائی اور جانگ سو کا دورہ

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین  کے صدر  مملکت  اور مرکزی …

Show Buttons
Hide Buttons