تازہ ترین

فلم ‘راولپنڈی ایکسپریس’ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار کا نام سامنے آگیا

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم ‘راولپنڈی ایکسپریس’ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار کا نام سامنے آگیا۔

فلم میں شعیب اختر کا کردار کون نبھائے گا اس حوالے سے کسی کو کوئی معلومات نہیں تھیں جب کہ اب اس اداکار کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔ شعیب اختر کا کردار عمیر جسوال نبھائیں گے جنہوں نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم کے کردار کی جھلک شیئر کی۔ عمیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’آپ سب کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش اور خوش ہوں کہ راولپنڈی ایکسپریس میں، میں شعیب اختر کا کردار نبھاؤں گا، بڑے پردے پر لیجنڈ شعیب اختر کا کردار ادا کرنے پر مجھے فخر ہے‘۔

یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں شعیب اختر نے تصدیق کی تھی کہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی جس کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

یہ خبر پڑھیئے

وسط خزاں کے تہوار کا ایووننگ گالا: ملکی و غیر ملکی ناظرین کی بصری ضیافت تیار

29 ستمبر کی رات 8 بجے، “چائنا میڈ یا گروپ  2023 مڈ آٹم فیسٹیول گالا” …

Show Buttons
Hide Buttons