پاکستان اور چین نے صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے آج بیجنگ میں معمول کی بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاک چین تعاون کیلئے ایک بڑا منصوبہ ہے جس نے پاکستان میں سماجی واقتصادی ترقی اور علاقائی روابط کیلئے خاطر خواہ کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے بلوچستان کو شمسی توانائی کے آلات اور گوادر میں گرین پروجیکٹ عطیہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے تاکہ ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کے تحت معیاری تعاون کیلئے سی پیک کو اہم منصوبہ بنایا جاسکے۔