تازہ ترین

چین کی انٹیلجنٹ مینوفیکچرنگ کے استعمال کا پیمانہ عالمی صفِ اول میں داخل

23تاریخ کو منعقد ہونے والی 2022ورلڈ انٹیلجنٹ مینوفیکچرنگ کانفرنس میں چین کی صنعت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے نائب وزیر شین گو بن نے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں چین کی  انٹیلجنٹ مینوفیکچرنگ کے استعمال کا پیمانہ کی سطح عالمی صف اول میں داخل ہو چکی ہے۔

110 فیکٹریاں سمارٹ مینوفیکچرنگ کے بین الاقوامی اعلی درجے تک پہنچ چکی ہیں اور تقریباً 2,000 اعلیٰ سطحی ڈیجیٹل ورکشاپس اور انٹیلجنٹ فیکٹریاں بنائی گئی ہیں جو اس صنعت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ مینوفیکچرنگ روبوٹس کی کثافت تقریباً 13 گنا تک بڑھ چکی ہے۔

انٹیلجنٹ مینوفیکچرنگ کے لیے کلیدی ٹیکنالوجیز جیسا کہ 5جی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کا پیمانہ دنیا میں سرفہرست ہے۔ پچھلے دس سالوں میں چین کی انٹیلجنٹ مینوفیکچرنگ آلات کی صنعت کا پیمانہ 3 ٹریلین یوآن تک پہنچ چکا ہے اور صنعتی سافٹ ویئرز مصنوعات کی آمدنی 240 بلین یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

 وزیراعظم نے7 نئے معاونین خصوصی مقرر کردیے 

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 7 نئے معاونین خصوصی …

Show Buttons
Hide Buttons