تازہ ترین
اسرائیل میں دو دھماکے، ایک ہلاک

اسرائیل میں دو دھماکے، ایک ہلاک

اسرائیل کے شہر یروشلم میں ہونے والے دو دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم 18 زخمی ہو گئے ہیں جب کہ دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی اور مؤقر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق دھماکے یروشلم میں صبح رش کے اوقات میں ہوئے، دونوں دھماکوں کے درمیان تقریباً نصف گھنٹے کا وقفہ تھا۔ ابتدائی طور پر ہلاک شخص کی شناخت 16 سالہ کینیڈین اسرائیلی شہری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

دھماکوں کا ہدف یروشلم میں قائم ایک بس اسٹیشن تھا جہاں صبح کے اواقات میں بے پناہ رش ہوتا ہے، اسرائیلی پبلک سیکیورٹی کے وزیر نے ہونے والے دھماکوں کو حملوں کا نام دیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ صبح سات بجکر پانچ منٹ پر ہوا جس کے نتیجے میں 12 سویلین شہری زخمی ہوئے جب کہ دوسرا دھماکہ تقریباً دو میل دور ہوا جس میں مزید افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں دھماکوں کے لئے بارودی ڈیوائسز کا استعمال کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے جانے والے کریک ڈاؤنز کے باعث علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا فلپائن کی جانب سے چین کے ہوانگ یئن جزیرے کے پانیوں میں غیر قانونی داخلے پر بیان

فلپائن بیورو آف فشریز اینڈ ایکویٹک ریسورسز  کے تین بحری جہاز چین کی جانب سے …

Show Buttons
Hide Buttons