معروف اداکار ، ڈرامہ نگار اور ڈائریکٹر عبدالرئوف خالد کی آج گیارہویں برسی منائی جا رہی ہے۔
عبدالرئوف خالد انیس دسمبر 1957 کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف کلچر سٹڈیز لوک ورثہ اسلام آباد کے بانی صدر اور چانسلر تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا اور فلموں اور ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کیا۔ انہوں نے مشہور ڈرامہ گیسٹ ہائوس تحریر کیا۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن پر ٹیلی کاسٹ ہونیوالے ڈراموں انگار وادی، لاج، مشال اور دیگر کی ہدایت کاری کی۔ وہ 2011 میں آج کے دن سڑک کے ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔