وزیراعظم شہباز شریف سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔
نئے آرمی چیف عاصم منیر نے وزیر اعظم آفس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے بھی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم سے نئے آرمی چیف اور نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے الگ الگ ملاقات کیں۔