پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں برطانوی ٹیم کی جانب سے کم عمر ترین لیگ اسپنر ریحان احمد کو بھی سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
پاک-برطانیہ ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے ہو رہا ہے، جس کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ لیسٹر شائر کی جانب سے کھیلنے والے لیگ اسپنر ریحان احمد بھی برطانوی اسکواڈ میں شامل ہیں اور ان کی عمر اس وقت 18 سال اور 102 دن ہے۔